اسلام آباد (جیوڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے ملک بھر میں 81 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔
حالیہ سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی خیبرپختونخوا میں ہوئی۔ این ڈی ایم اے کی ایک رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی خیبرپختونخوا میں ہوئی، جہاں 493 مکانات کو نقصان پہنچا، جبکہ پنجاب میں سیلاب سے 11 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوئے، 479 مکانات کو نقصان پہنچا اور 375 دیہات متاثر ہوئے۔
پنجاب میں سیلاب سے 2لاکھ 63 ہزار افراد بھی متاثر ہوئے، این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں سیلاب سے 8 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے اور 118 مکانوں کو نقصان پہنچا، آزاد کشمیرمیں 19 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے جبکہ 178 مکانات کو نقصان پہنچا،این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں سیلاب سے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے اور 653 مکانوں کو نقصان پہنچا۔