سیلاب متاثرین کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، ممنون حسین

Mamnoon Hussain

Mamnoon Hussain

پنجاب (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، مستقبل میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے موثر انتظامات کیے جائیں۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین کو سیلاب کی صورت حال پر ماہر موسمیات ڈاکٹر قمرزماں چوہدری نے بریفنگ دی۔

اس موقع پر صدر ممنون حسین نے سیلاب زدگان کی فوری امداد اور بحالی کے لیے کی جانے والی سرگرمیوں میں تیزی کی ہدایت کرتے ہوے کہا کہ سیلاب متاثرین کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، مستقبل میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے موثر انتظامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کے بندوں کو فوری طورپر مضبوط بنایا جائے تاکہ سیلاب کے نقصانات سے بچا جاسکے۔ گلوبل وارمنگ کے پاکستان کو متوقع نقصانات کا تحقیقی جائزہ لیا جائے۔ صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ عوام سیلاب زدگان کی مدد کے لیے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہ کریں، سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے عوام زیادہ سے زیادہ عطیات دیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر قمر الزمان چوہدری نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پاکستان کا شمار دنیا کے دس خطرناک ملکوں میں ہونے لگا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار نہ کی گئی توبڑے نقصانات کے خدشے کومسترد نہیں کیا جا سکتا۔