سیلاب، بارشیں، بلوچستان میں حالات کنٹرول میں ہیں، ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے اب تک سات افراد جاں بحق ہوئے ہیں، صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ صوبے میں سات اضلاع بارش سے متاثر ہوئے ہیں لیکن حالات کنٹرول میں ہیں۔ صوبائی سیکریٹری اطلاعات اور پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر عطا اللہ مینگل نے کہا ہے۔

کہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے سات افراد جاں بحق اور سینکڑوں مکانات متاثر ہو گئے ہیں۔ سیکریٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ صوبے کے تین ڈویژنوں ژوب، سبی اور قلات میں کل سات اضلاع بارشوں سے متاثر ہیں۔

جبکہ جھل مگسی اور حب میں 27 گاوں زیر آب آ گئے ہیں تاہم حالات ابھی تک کنٹرول میں ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر نے کہا کہ 2500 متاثرہ خاندانوں کے لئے امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے۔