سیلاب زدہ علاقوں میں بیماروں میں مسلسل اضافہ

Sick

Sick

پنجاب اور سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں سانس اور جلد کی بیماروں میں مسلسل اضافہ، بیماروں پر قابو پانے کیلئے عالمی ادارہ صحت اور ادارہ صحت پنجاب کی خدمات حاصل کر لی گئیں۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے این ڈی ایم اے کے مطابق سوات میں گزشتہ 23 روز میں 559 ڈینگی کے کیسز سامنے آئے۔

ڈینگی کے سب ذیادہ کیسز تحصیل بابوزئی میں سامنے آئے ہیں۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جلد کی بیماروں میں مبتلا 3153 مریضوں کا علاج کیا گیا جبکہ سانس کی بیماری میں مبتلا 3402 مریضوں کا علاج کیا گیا۔

اسی طرح سندھ میں 853 سانس کی بیماروں میں مبتلا جبکہ جلد کی بیماروں میں مبتلا 589 مریضوں کا علاج کیا گیا۔ این ڈی ایم اے نے بیماروں پر قابو پانے کیلئے عالمی ادارہ صحت، ادارہ صحت پنجاب کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔