نیو یارک (جیوڈیسک) قدرتی آفات جب بھی دنیا کے کسی حصے میں آتی ہیں تباہی اور بربادی کا پورابندوبست کر کے آتی ہیں اور رستے میں آنے والی ہر رکاوٹ کو چیر کر آگے بڑھتی ہیں۔
امریکی ریاست نیبرا سکا میں آنے والے سیلاب میں بھی ایسا ہی ایک منظر دیکھنے کو ملا جب پانی کا ریلا اچانک ایک اسپتال کے دروازوں کو دھکیلتا ہوا داخل ہو گیا۔
اور پورے اسپتال کو تہس نہس کر کے رکھ دیا۔ خوش قسمتی سے تمام مریض اور اسپتال کا عملہ واقعے سے کچھ دیر قبل ہی اوپر کی منزل پر منتقل ہو چکا تھا لیکن اسپتال کا نچلا حصہ کسی سوئمنگ پول کا منظر پیش کرنے لگا۔