شیخو پورہ (دانیال منصور سے) سیلاب سے نمٹنے کے لئے ریسکیو کا کردار بہت اہم ہوتا ہے ریسکیو ٹیمیں خان پور نہر پر کی جانے والی فرضی مشقوں میں نمائیندگی کریں گی۔
ان خیالات کا اظہار اے ڈی سی (آر) رائو ریاض اعجاز نے مون سون بارشوں اور سیلاب سے بچنے کے لئے فرضی مشق کے اہتمام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ احتیاط اور قبل از وقت تیاری ممکنہ نقصانات سے بچائو کا واحد طریقہ ہے جس کے لئے موک ایکسرسائز مشقوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
مشقیں خانپور نہر پر بروز جمعہ دن 10 بجے ترتیب دی گئی ہیں جس میں تمام متعلقہ ادارے شرکت کر کے اپنا کرداد اور ممکنہ صورت حال میں اپنی تیاری و کاروائی کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔
اس موقع پر منعقدہ اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی بعد ازاںڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر اعجاز اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر پون سنگھ اروڑا نے فوکل پرسن اجمل فاروق کے ہمراہ خان پور نہر پر متعلقہ سائٹ کا دورہ بھی کیا۔