اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بائیو میٹرک سسٹم کے نفاذ کیلئے کم سے کم ایک سال کا وقت درکار ہے اگر اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں تو انتخابی اصلاحات کون کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے دھرنے مناسب نہیں، یہ سیلاب متاثرین کی مدد کا وقت ہے، پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کو دھرنے فوراً ختم کر دینے چاہئیں۔
امید ہے دھرنا دینے والے قوم سے یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ پارلیمنٹ نے بھی وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ غیر آئینی قرار دیا ہے۔