سیلاب کے دوران سانپ کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ

Flood Snake

Flood Snake

سکھر (جیوڈیسک) سیلاب کے دوران سانپ کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ویکسین نہ ہونے سے سیلاب زدگان کی پریشانی بڑھ گئی۔ حالیہ سیلاب کے دوران صرف سندھ میں دس افراد سانپ کے کاٹنے کے بعد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ملک کے بالائی علاقوں سے آنے والا سیلاب ان دنوں سندھ سے گذررہاہے جو تباہی لانے کے ساتھ ساتھ زہریلے سانپوں کا خطرہ بھی اپنے ساتھ لارہاہے۔

پانی میں آنے والے یہ زہریلے سانپ بالائی سندھ کے کچے علاقوں میں جانی نقصان کا بھی باعث بن رہے ہیں۔ سکھر، خیرپور، دادو اور گھوٹکی کے اضلاع میں ویکیسن نہ ملنے کے باعث سیلاب متاثرین کو سخت پریشانی کا سامنا ہے اور لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھورہے ہیں۔ حالیہ سیلاب میں صرف سندھ میں سانپ کے ڈسنے سے دس افراد کی موت واقع ہو چکی ہے۔