لاہور (جیوڈیسک) ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الہیٰ طاہر القادری کی زبان نہ بولیں، پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کو چیک نہیں نقد مالی امداد دے رہی ہے۔
ایک بیان میں پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری کا کہنا ہے کہ پرویز الہیٰ متاثرین کی امداد کی بجائے پوائنٹ اسکورنگ کر رہے ہیں، عوام اب تک پرویز الہیٰ کا کرپشن اور بدعنوانی سے بھرا دور حکومت فراموش نہیں کر سکے، کہاں شہباز شریف کی بہتر حکمرانی اور شفافیت اور کہاں پرویزالہی کی کرپشن اور بدعنوانی، پرویز الہیٰ کی مناظرے کی بات سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔