اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) سیلاب متاثرین کو درپیش مشکلات کا ذمہ دار نااہل حکمران ہیں فوٹو سیشن کے بجائے عملی اقدامات اُٹھایا جائے متاثرین سیلاب کے نام پر سیاست چمکایا جارہا ہے ان خیالات کا ا ظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی شعبہ خیرالعمل فاونڈیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ خیرالعمل فاوُنڈیشن سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کو یقنی بنائیں اور مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کا بھر پور ساتھ دیں انہوں نے تمام اضلاع کے سیکرٹری جنرلز کو متاثرین سیلاب کے لئے امدادی کیمپ لگانے اور اپنے علاقوں میں امدادی کاموں میں بھر پور حصہ لینے کے احکامات بھی جاری کئے اجلاس میں مسئول خیرالعمل فاوُنڈیشن نثار فیضی،علامہ اعجاز بہشتی، علامہ عبدالخالق اسدی، سید اسد عباس نقوی و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔