سیلاب متاثرین کیلئے بیرونی امداد روک کر بھارت سیاست چمکا رہا ہے: علی گیلانی

Syed Ali Geelani

Syed Ali Geelani

سرینگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیرمیں بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم ممالک اور تنظیموں نے کشمیری متاثرین سیلاب کیلئے بھاری امداد کی پیشکش کی ہے لیکن بھارت یہ امداد متاثرین تک پہنچے سے روکنے کیلئے بلا جواز پابندیاں عائد کر رہا ہے۔

پاکستان، ایران اور ترکی سمیت بہت سے مسلم ملکوں اور عالمی اداروں نے کشمیری متاثرین سیلا ب تک امداد پہنچانے کی خواہش ظاہر کی ہے لیکن بھارت اس انسانی مسئلے پر سیاست چمکا رہا ہے۔