کراچی (جیوڈیسک) سیاست خدمت اور عبادت سمجھ کر کی جاتی تو آج عوام خوشحال اور پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوتا، سیلاب متاثرین اور آئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن بلاامتیاز سرگرم عمل ہے، ہر حکمران نے عوام کو دھوکاہی دیا،کسی نے عوام کوریلیف فراہم کرنے کے اپنے آئینی فریضے کو ادا نہیں کیا،ہر دور میں عوام کا استحصال ہوا ، اسی لیے وہ احساس محرومی کاشکار ہوکر انقلاب کا نعرہ لگارہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھا رادر میں اہلسنت خدمت فاؤنڈ یشن کے تحت لگائے گئے ریلیف کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے کارکنان سے خطاب میں کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سول سوسائٹی اور فلاحی تنظیمیں سیلاب متاثرین کی بحالی کو یقینی بنانا چاہتی ہیں ،حکومت تعاون کیلئے آگے بڑھے تاکہ مل جل کر سیلاب متاثر ین کی بحالی کو جلد از جلد یقینی بنایا جاسکے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے عطیات اور قربانی کی کھالیں اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کو دیں تاکہ سیلاب متاثرین کی زیادہ سے زیادہ خدمت کی جاسکے ،ثروت اعجاز نے کہاکہ سیلاب زدگان کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے ہر ممکن جدوجہد کرینگے تاکہ ان میں احساس محرومی کاخاتمہ ہوسکے۔