راولپنڈی (جیوڈیسک) سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق بجواٹ اور چیراڑ سے آج 500 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔سیالکوٹ ، منڈی بہاو الدین، گوجرانوالہ اور قادر آباد میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے فوج امدادی کاموں میں مصروف ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ریلیف آپریشن میں 300 کشتیاں اور 5 ہیلی کاپٹر استعمال کئے جارہے ہیں۔ بجواٹ اور چیراڑ میں آج پانی میں گھرے 500 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کا یہ کہنا ہے کہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے ملتان اور ڈی آئی خان میں بھی فوجی دستے الرٹ ہیں۔