سکھر (جیوڈیسک) مسلم لیگ (ن) ضلع سکھر کا اجلاس قائم مقام صدر حاجی اسلام مغل کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں سینئر نائب صدرسردار شہزاد عاصی، جنرل سیکریٹری امام دین کھو سو اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی اسلام مغل کا کہنا تھا کہ کھیل تماشے اور میوزیکل شو کرنے والے اللہ کے عذاب سے ڈریں اور اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کیلئے آگے بڑھیں، سیلاب متاثرین کی مدد کرنا پوری قوم کا فرض ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم پنجاب میں شہباز شریف کو سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کی جانے والی جدو جہد پر سلام پیش کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ دھرنوں میں قوم کی بیٹیوں کو مغربی تہذیب کے رنگ میں رنگا جارہا ہے ، پرویز خٹک سیلاب متاثرین کی بحالی کے بجائے رقص کرنے میں مصروف ہیں،انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی شب و روز جدو جہد سے ملک معاشی طور پر ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔