جھنگ (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، سیلاب متاثرین کی مدد ہمارا فرض ہے ، ہرشخص کا نقصان پورا ہوگا۔ پہلی قسط کی ادائیگی شروع کر دی گئی ہے۔
سیلاب سے متاثرہ جھنگ کے علاقے جنڈیانہ کے دورے کے موقع پر متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جھنگ کا علاقہ جنڈیانہ سیلاب میں سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ متاثرین جس مشکل سے گزرے ہیں ان کے جذبات کا احساس ہے۔ شہباز شریف اس علاقے میں 5 باراور میں دوسری دفعہ آیا ہوں۔
سیلاب متاثرین کو پہلی قسط کی ادائیگی شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ پاکستان کے تمام ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرین کی منتقلی اور بحالی کیلئے وقف کر دیئے۔
تمام سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بلا تاخیرامدادی سامان پہنچایا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کھیوہ کے سکول کو کالج کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا ہے، کہتے ہیں کہ حکومت کا سیلاب متاثرین پر کوئی احسان نہیں ، یہ ہماری ڈیوٹی ہے۔