ڈیرہ غازیخان (ریاض جاذب سے) سیلاب ایک قدرتی آفت ہے۔ مصیبت کی گھڑی میں ہم متاثرین کے ساتھ ہیں ان کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی و چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صباء صادق نے سیلاب زدگان کے کیمپوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ چائلڈ پروٹیکشن بیوروڈائریکٹر جنرل فاطمہ شیخ ،ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان سمیع اﷲ،ممبر قومی اسمبلی مسز شہناز سلیم،ایم پی ا ے سزنجمہ ارشداور سمیرا انصاری بھی موجود تھیں۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے دن رات کوششیں کررہے ہیں۔
سیلاب میں گمشدہ بچوں کے لیے ہر سیلابی علاقوں میں کیمپ لگائے ہیں جہاں پر گمشدہ بچوں کی دیکھ بھال کی جاتی ہے ۔چیرپرسن صبا صادق نے دریائے سند ھ کے کنارے غازی گھاٹ کے مقام پر فلڈ ایریا ز میں انتظامہ کی طرف سے لگائے گئے۔
امدادی کیمپوں کا دورہ کیا اور متاثرین کے مسائل سنے ان انتظامیہ کی طرف سے لگائی گئی خیمہ بستی کا بھی وزٹ کیا انہوںنے عورتوں کے مسائل دریافت کئے۔