رائے ونڈ (جیوڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت ہر طرح کا تعاون کر رہی ہے، فصلوں اور مکانات کو پہنچنے والے نقصان کاجلد سے جلد ازالہ کیا جائے گا۔
وزیر اعظم محمد نواز شریف نے یہ بات جاتی عمرہ رائےونڈ میں اپنی قیام گاہ پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نےاس موقع پر وزیر اعظم محمد نواز شریف کو سانحہ ملتان کے حوالے سے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سے آگاہ کیا۔
اور انہیں بتایا کہ سیلاب متاثرین کو دوسری قسط کی ادائیگی کیلئے کیا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے حوالے سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔