واشنگٹن (جیوڈیسک) دارالحکومت واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران نائب ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے لیے اگر مدد طلب کی گئی تو ضرور کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں کہا۔
کہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم نے ایک دوسرے کے ملک میں سیلاب کی صورتحال پر ایک دوسرے سے رابطہ کیا ہے ، نائب ترجمان میری ہارف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری کیلئے ہر کوشش کی حمایت کرتے ہیں۔