جب سیلاب ہماری فصلوں اور املاک کو تباہ کرنا شروع کردیتا ہے توپھر ہمارے حکمران ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر فضائی معائینے شروع کردیتے ہیں، روحیل اکبر

تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی رہنماء روحیل اکبر نے کہا ہے کہ شدید بارشوں کے دوران بھارت نے جان بوجھ کر دریائوں میں پانی چھوڑ کر پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پیدا کردی جسکی وجہ سے اس کی آبی دہشت گردی سے لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئی ہیں۔

اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی دریائوں پر غیر قانونی ڈیم تعمیر کر کے اس نے اپنی معیشت مضبوط اور پاکستان کی تباہی کے منصوبے بنائے اس کی آبی دہشت گردی سے جہاں بجلی و پانی کی کمی کے بحران پیدا ہوئے اور معیشت کو سخت نقصان پہنچا وہاں شدید بارشوں کے موسم میں انڈیا جب چاہتا ہے۔

ڈیموں میں بھرا ہوا پانی چھوڑ کر سیلاب کی صورتحال پیدا کر دیتا ہے اور ہماری حکومتوں نے آج تک اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے کوئی خاطر خواہ کام نہیں کیا اور جب سیلاب ہماری فصلوں اور املاک کو تباہ کرنا شروع کردیتا ہے تو پھر ہمارے حکمران ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر فضائی معائینے شروع کردیتے ہیں۔