کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) 2010 ء کے سیلاب کے دوران تباہ ہونے والا لسکانی والا روڈ تاحال مرمت نہ ہو سکا۔ آنے جانے والوں کو سخت پریشانی کا سامنا۔
ڈی سی او لیہ اور ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ فیض الحسن سے مرمت کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک نیاز حسین جکھڑ ، سردار نیک باز خان، رانا مطلوب حسین اور حسین طارق نے کہا کہ 2010 ء میں سیلاب کے دوران کروڑ تا لسکانی والا روڈ شدید متاثر ہوا۔ لیکن 4 سال گزرنے کو ہیں مرمت نہ ہو سکی۔
جس کے باعث سفر کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔