طغیا نی کے پیش نظر ملیر ندی کے اطراف آبادیوں کو محفوظ بنا نے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر انتظام کئے جائیں

Karachi

Karachi

کراچی (خصوصی رپورٹ) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ پاکستان کے معاشی حب شہر قائد میں عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے بلدیاتی نظام کا وجود نہیں جس کی وجہ سے عوام علاقائی سطح پر مسائل کا شکار اور شہر کھنڈر بنتا جار ہاہے چند لمحو ں کی ابر رحمت عوام کے لئے زحمت بن جاتی ہے اور شہری سہولیات کی فراہمی پر مامور ادارے خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہر کو مسائل سے پاک کرنے اور علاقائی سطح پر عوام کو سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے فعال بلدیاتی نظام بنا کر فی الفور بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں اور ملیر ندی کے اطراف آبادیوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا۔

رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے دورے کے موقع پر شاہ فیصل کالونی کی اندورنی گلیوں سے برساتی پانی کی نکاسی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کیا اور اپنی نگرانی میں مختلف علاقوں سے برساتی پانی کی نکاسی کو یقینی بنا یا۔

اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مزید متوقع برسات کے پیش نظر بلدیاتی ادارے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے علاقائی سطح پر نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا ئیں بعد ازاں ملیر ندی کے دورے کے موقع پر جائزہ لیتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ضلع انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی کہ ملیر ندی میں طغیانی کے پیش نظر عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا نے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔