ملتان (جیوڈیسک) دریائے چناب کے خوفناک سیلاب نے اکبر والا میں تباہی مچا دی جس سے دو یتیم بیٹیوں کا جہیز بھی سیلابی ریلے کی نظر ہو گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور آج یتیم بچیوں کے گھر جا پہنچے۔ انہوں نے دونوں بچیوں کو پانچ، پانچ لاکھ روپے کے امدادی چیک دئیے۔
اس موقع پر انہوں نے متاثرین کی بھرپور امداد کے عزم کا اعادہ کیا۔ امدادی رقم کا چیک ملنے پر بیوہ خاتون کی مایوسی ختم ہو گئی ہے جبکہ اس کی دونوں بیٹیاں بھی شادی کی مقرر تاریخ برقرار رہنے پر خوش ہیں۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف سیلاب زدہ علاقے پانی اترنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔