فلور ملز ایسوسی ایشن نے گندم درآمد کرنے کی اجازت طلب کر لی

Flour Mills

Flour Mills

پاکستان (جیوڈیسک) فلور ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے گندم درآمد کرنے کی اجازت طلب کر لی۔ لاہور پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چئیرمین ظہور احمد آغا کا کہنا تھا کہ اس وقت بھارت میں گندم کی قیمت پاکستان سے کم ہے اگر حکومت واہگہ کے راستے گندم درآمد کرنے کی اجازت دے تو اس سے مقامی صارفین کو آٹے کا تھیلہ بیس روپے تک سستا مل سکے گا۔

انہوں نے یوٹیلٹی اسٹورز پر سستا آٹا دینے کی بجائے ٹارگٹ سبسڈی دینے کی بھی تجویز دی اور کہا کہ اس سے زیادہ مثبت نتائج سامنے آ سکیں گے۔ ظہور احمد آغا نے بتایا کہ پنجاب میں رمضان بازاروں کے لئے فلور ملز سستے آٹے کے لئے سترہ روپے فی تھیلہ بوجھ برداشت کر رہی ہیں۔