مالا کنڈ ڈویژن میں 4.1 شدت کا زلزلہ

Malakand Division

Malakand Division

دیرمالا کنڈ (جیوڈیسک) دیرمالا کنڈ ڈویژن کے علاقوں چترال، دیر اور سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شدت 4 اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سوات، چترال ،دیر اور گردونواح میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کا مرکز مینگورہ سے 43 کلو میٹر شمال میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں سے نکل آئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔