فلوریڈا (جیوڈیسک) فلوریڈا میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے چھ افراد کو ہلاک کر دیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا۔ امریکی ذرائع کے مطابق میامی میں ایک شخص نے رہائشی عمارت میں آٹھ افراد کو یرغمال بنا لیا اور بعد میں اندھا دھند فائرنگ کر کے چھ افراد کو ہلاک کر دیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر عمارت کی چوتھی منزل پر موجود حملہ آور پر فائرنگ کی جس سے وہ بھی مارا گیا۔ دو افراد کو بحفاظت حملہ آور کے چنگل سے نکال لیا گیا۔ مرنے والوں میں تین خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔