فلوریڈا (جیوڈیسک) امریکا میں جیکسن ویلے ائیرپورٹ بم کی اطلاع کے باعث بند رہنے کے بعد کھول دیا گیا۔امریکی ذرائع کے مطابق فلوریڈا کے جیکسن ویلے ائیرپورٹ پر 2 مشکوک بیگز کی اطلاع تھی۔
بم ڈسپوزل یونٹ نے ائیرپورٹ پہنچ کر دونوں میں سے ایک بیگ کے اندر موجود ڈیوائس کو ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ سے 2 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ائیرپورٹ بند رہنے کی وجہ سے 11 پروازیں منسوخ کرنا پڑیں جبکہ ہزاروں افراد کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔