فلوریڈا (جیوڈیسک) خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ فورٹ میئرز شہر میں پیش آیا۔ امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں ایک نائیٹ کلب پر فائرنگ میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ فورٹ میئرز شہر میں پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق نائیٹ کلب میں نوجوانوں کی ایک پارٹی ہو رہی تھی، تاہم فائرنگ کا نشانہ بننے والوں کی شناخت سے متعلق فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
رائیٹرز کے مطابق ایک شخص کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
واضح رہے تقریباً ایک ماہ قبل فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں ایک نائیٹ کلب پر فائرنگ میں ایک مسلح شخص نے 49 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔