فلوریڈا: پارٹی کے دوران فائرنگ سے 7 افراد زخمی

Florida

Florida

پاناما (جیوڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک پارٹی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ فلوریڈا کے شہر پاناما سٹی بیچ کے ایک کلب میں پیش آیا ، جہاں ایک شخص نے فائرنگ کردی فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔

جن میں سے3 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ،پولیس نے فائرنگ کرنے والے 22 سالہ نوجوان شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں سے زیادہ تر طالب علم تھے ، فائرنگ کے محرکات کا علم نہیں ہوسکا۔