فلوریڈا (جیوڈیسک) ریاست فلوریڈا کی رہائشی عمارت میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی ذارئع کے مطابق فلوریڈا کی رہائشی عمارت کے ایک فلیٹ میں مسلح شخص نے گھس کر متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا۔ مسلح شخص ایک گھنٹے تک فلیٹ میں موجود رہا۔
اور مختلف قسم کی دھمکیاں دیتا رہا۔ پولیس کی وارننگ کے جواب میں مسلح شخص نے فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں حملہ آور سمیت سات افراد جان سے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔لاشوں کو ھسپتال متنقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔