فلوریڈا : 2بہنوں نے سوتے ہوئے بھائی کو گولی مار کر قتل کر دیا

Firing

Firing

فلوریڈا (جیوڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا میں 11 اور 15 سالہ دو بہنوں نے اپنے سوتے ہوئے 16 سالہ بھائی کو گولی مار کر قتل کر دیا، دونوں بہنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لڑکیوں نے والدین کے بیڈروم سے پستول حاصل کیا اور اپنے بھائی کو گولی مار دی۔

قتل کے بعد دونوں لڑکیاں فرار ہو گئیں تاہم انہیں ڈھونڈ لیا گیا۔ مقتول کی لاش ایک کمرے سے ملی ہے۔ قتل کی وجوہات کا پتا نہیں چل سکا۔ بچوں کے والدین کو بھی ٖغفلت برتنے پر مقدمے کا سامنا ہے۔