فلوریڈا کے مختلف شہروں میں بارشوں کے بعد سیلابی صورت حال

Rains

Rains

تلہسی (جیوڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں نے سڑکوں کو دریا بنا دیا ہے۔ شہریوں نے سڑکوں پر کئی فٹ پانی جمع ہونے کی وجہ سے کشتیاں نکال لیں فلوریڈا کی پام بیچ کاوٴنٹی میں کئی گھنٹوں کی بارش کے بعد سڑکیں جھیل کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

شہر کے تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہواہے۔ شہر کے کئی علاقوں میں 13 سے 18 انچ بارش ریکارڈ کی گئی۔

منچلے شہریوں نے سڑکوں اور میدانوں میں جمع پانی میں کشتیاں چلانا شروع کر دی ہیں۔ بچوں کے ساتھ بڑے بھی موسم کی رنگینی کا مزہ لے رہے ہیں۔