فلوریڈا (جیوڈیسک) دنیا کے گرد تنہا چکر لگانے والی پہلی خاتون پائلٹ جیری موک اٹھاسی 88 سال کی عمر میں فلوریڈا میں انتقال کرگئیں۔ امریکی ریاست اوہائیو کی خاتون جنھیں ، “the flying housewife,” کہاجاتا تھا، فلوریڈا میں اپنے گھر میں انتقال کر گئیں۔
جیری موک نے سیسنا طیارے سے 19 مارچ 1964 کو اپنے سفر کا آغاز کیا۔ اُس وقت اُن کی عمر 38 سال تھی۔ ان کے مشن کا نام اسپرٹ آف کولمبس تھا، جیری نے 37 ہزار ایک سو 80کلومیٹر کا فاصلہ 29 دن میں طے کیا۔