آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل

Flour prices

Flour prices

کراچی (جیوڈیسک) آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی کے شہریوں کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا ہے۔ آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ آج کے دور میں عام آدمی کیلئے اشیائے خوردو نوش کا حصول جوئے شیر لانے سے کم نہیں رہا۔

گوشت، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچنے کے بعد غریب کی دسترس سے تو باہر ہو ہی گئی تھیں، اب آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے بھی عوام پریشان ہیں۔ آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے روٹی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیاہے۔

مہنگائی کے مارے شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے آٹا مہنگا کردیا ہے جس وجہ سے غریب پیٹ بھر روٹی بھی نہیں کھا پا رہا۔ عوام کا کہنا ہے کہ حکمران ہر مہنگی ہوتی شے کو چھوڑ دینے اور متبادل استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں لیکن اس روٹی کا کیا نعم البدل ہے وہ نہیں جانتے۔