آٹی اساتذہ نے چوہدری محمد اکرم ضلع صدارتی امیدوار سید نذیر حسین شاہ پینل کی حمایت کا اعلا ن کر دیا
Posted on June 2, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
بھمبر : آٹی اساتذہ نے چوہدری محمداکرم ضلع صدارتی امیدوار سید نذیر حسین شاہ پینل کی حمایت کا اعلا ن کر دیا تفصیلات کیمطابق چوہدری طفیل احمد خاکی اور محمداکرم چوہدری نے آئی ٹی اساتذہ کے عہدیداران چوہدری جنید افضل مرکزی رہنما ،عبدالقادر سینئر نائب صدر ضلع بھمبر،یاسر ہاشمی سیکرٹری اطلاعات ونشریات ضلع بھمبر،مبشر نذر تحصیل صدربرنالہ ،بشارت حسین سیکرٹری اطلاعات ونشریات برنالہ ،چوہدری وقاص اسلم تحصیل صدر سماہنی ودیگر عہدیداران اور آئی ٹی اساتذہ کے وفد سے ملاقات کی۔
تفصیلی مذاکرات کیے مذاکرات کے بعد چوہدری جنید افضل نے متفقہ طور پر چوہدری محمد اکرم امیدوار ضلعی صدر اور سید نذیر حسین شاہ کے مکمل پینل کی حمایت کا اعلان کیا چوہدری محمد اکرم نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ آئی ٹی اساتذہ نہ صرف ووٹ دینگے بلکہ میری الیکشن مہم چلائیں گے 6جون کا سورج ہماری فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا اساتذہ کے حقوق کی جنگ جاری گی۔