کراچی (جیوڈیسک) پھول سے بچے کسی تکلیف میں مبتلا ہوجائیں تو والدین کیلیے یہ کسی بڑے امتحان سے کم نہیں۔ کراچی میں ایک سال کی عافیہ بھی ایسی ہی تکلیف میں مبتلا ہے۔ عافیہ کا علاج بھی ممکن ہے لیکن غریب والدین کے پاس اتنے پیسے نہیں۔ عافیہ روتی ہے تو ماں باپ کی پریشانی بڑھنے لگتی ہے۔
سمجھ نہیں آتا اسکو تکلیف کہاں ہے۔ اپنے سر کے ساتھ اضافی سر ہونے کی وجہ سے عافیہ سیدھی نہیں لیٹ سکتی۔ ماں کہتی ہے کہ عافیہ پوری پوری رات جاگتی ہے۔ جب بچی پیدا ہوئی تو اسکے جسم پر اضافی سر موجود تھا، ابتداء میں ہی اسکا ایک آپریشن کیا گیا لیکن بے سود رہا۔
باپ ایک حجام کی دکان پر کام کرتا ہے۔ آمدنی کے ذرائع محدود ہیں۔ ڈاکٹروں نے عافیہ کے فوری آپریشن تجویز دی ہے لیکن والدین کے پاس اتنے پیسے ہی نہیں کہ بچی کا آپریشن کروائیں۔ پریشان حال ماں باپ اپنی بچی کے علاج کے لئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔
باپ کا کہنا ہے کہمیرا کوئی گردہ خرید لے تو میں بیچنے کے لئے تیار ہوں۔ علاج کے پیسے جمع کرنے کے لئے اپنی سفید پوشی کا بھرم بھی ختم کرنے کو تیار ہیں۔ بہن بھائیوں معصوم شرارتیں ننھی عافیہ کے چہرے پر کچھ دیر کے لئے ہنسی لے آتی ہیں۔ چھوٹے بہن بھائی عافیہ کو ہنساتے ہیں۔ اس سے کھیلتے ہیں۔ ماں باپ عافیہ کو عافیت دینے کے لئے۔