تحریر : سید مبارک علی شمسی ماہ رواں سے ہماری بہت ساری یادیں وابستہ ہیں گویا کہ یہ یادوں کا مہینہ ہے اس کے شروع ہوتے ہی ہمیں اپنے بچھڑنے والوں کی یادیں ستانے لگتی ہیں جنہیں ہم نے اپنے نہا ں خا نہ دل میں محفو ظ رکھا ہو ا ہے اور اس کے جا نے کے بعد زند گی کا ایک با ب ختم ہو کر ما ضی کا حصہ بن جا تا ہے اس ما ہ دسمبر نے ہمیں ایسے ایسے گہرے زخم دئیے ہیں جو کبھی بھی سل نہیں پا ئیں گے ۔اور ان زخموں کی ٹیسیں ہمیں ہر قت بے چین کر تی ر ہیں گی ان زخمو ں پر ہم یا د کا مر ہم ر کھ کر عا ر ضی سکو ن تلا ش کر نے کی کو شش تو ضر ور کر یں گے مگر و قت کی بے رحم با نہیں انہیں ہراکر کے مز ید گہراکر نے میں اپنا کر دار ادا کرتی رہیں گی ۔آہ !سا نحہ پشا ور جس کے بعد پا کستا نی قو م پو ر ی دنیا بلکہ موسم بھی سر اپا احتجا ج ہے اور گلشن ہا ئے عا لم کے تما م تر گلو ں نے کا لے لبا س پہن ر کھے ہیں فضا ئیں ادا س ،رستے ویران ،گلستا ن اُجا ڑ اور منظر عجیب ہیں۔
سا نحہ پشاور پر ہرآنکھ اشک با ر ہے اور ہر ذ ی روح کر ب میں متبلا ہے ایسا وا قعہ پہلے کبھی پیش نہیں آیا یہ ملکی تا ر یخ کا سیا ہ تر ین واقعہ ہے کہ 16دسمبر کو صو با ئی دار لحکو مت پشا ور میں معمولا ت زند گی معمو ل کے مطا بق رواں دواں تھے کہ اچا نک آرمی پبلک سکو ل ور سک روڈ پر دہشت گر دوں کے حملے کی خبر جنگل میں آگ کی طر ح نہ صر ف پشا ور بلکہ پو رے صو بے ،پو رے ملک اور تما م عا لم میں پھیل گئی ۔والد ین سکو ل کی طر ف دیو انہ وار دوڈ پڑ ے کیو نکہ ور سک روڈ پر بہت سے سکو ل وا قع ہیں اور ہر سکو ل کے با ہر والد ین کا ہجو م نظر آر ہا تھا ۔ہر طر ف قیا مت صغر یٰ کا منظر بر پا تھا ۔خبیر پختنخواہ کا صو با ئی دا ر لحکو مت پشا ور جو ایک عر صہ سے ایسی کا روئیوا ں سے بچا ہو ا تھا اور یہی اعتما د اتنے بڑ ے سا نحہ کا پیش خمیہ بن گیا ۔آخر کا ر آر می پبلک سکو ل ور سک روڈ پر و ہ بد قسمت لمحہ بھی آگیا ۔ والد ین اپنے پیا روں کی شہا دت پر نیم پا گل ہو چکے تھے اورا نتہا ئی حوا س با ختگی سے دو چا ر تھے۔
یہ الم نا ک وا قعہ یقینا آ پر یشن ضر ب عضب اور خیبر و ن کا شا خسا نہ قر ار دیا جا ر ہا ہے او ر یہ حقیقت بھی ہے مگر صوبا ئی حکو مت دہشت گر دوں کی چپ کو ان کی کمز ور ی جا ن کر کبو تر کی طرح آنکھیں کھو ل کر چھپی رہی جبکہ ملک دشمن دہشت گر د پلا ننگ کر تے رہے ذرالع سے پتہ چلا ہے کہ خفیہ اداروں نے کئی با ر اس قسم کے سا نحہ کی رپو رٹس بھی حکو مت کو دے ر کھی تھیں ۔اور اب بھی مز ید سا نحا ت کے خد شا ت ہیں اور انٹیلی جنیں نے رپو ر ٹس بھی دے ر کھی ہیں ۔ضر ورت اس امر کی ہے کہ صو با ئی حکو مت کو چا ئیے کہ اس اند و ہناک واقعہ کے بعد تو خواب خر گو ش کی نیند سے جا گے اور جس قدر ضر وری حفا ظتی اقداما ت ممکن ہیں کئیے جا ئیں یہ کو ئی معمو لی وا قعہ تو نہیں ہے۔
Peshawar Incident
واقعہ اسو قت پیش آیا جب آ رمی پبلک سکو ل کے آڈیٹو ر یم میں تقر یب جا ری تھی اور سکو ل میں تقر یبا 500سے زاہد طلبا ء و طا لبا ت مو جو د تھے ۔کہ 7دہشت گرد فا ئر نگ کر تے ہو ئے سکو ل میں داخل ہو ئے اور اس دوران انہو ں نے یکے بعد د یگر ے 22سے زا ئد دھما کے کئیے ان د ہشت گر دوں کے منہ پر لمبی داڑ ھیا ں جیسی طا لبا ن کی ہو تی ہیں اور یہ عر بی میں ایکد وسر ے سے با تیں بھی کر تے رہے اور حملے کی با بت مو با ئل (و ائر لیس ) کے ذ ر لعیے کسی کو بتا تے ر ہے جسکی تصد یق بھی ہو چکی ہے کہ وہ افغا نستا ن میں مسلسل را بطے میں تھے جسکی ر یکا رڈ نگ پا ک آر می کے پاس موجودہ ہے اور اس سا نحہ میں ملو ث د ہشت گر دوں کے با رے میں انکشا ف بھی ہو اہے اور کچھ لو گو ں کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے ۔سم ڈ ٹیا کے ذر لعیے بھی کا لعد م تنظیم کے کا ر کنا ن کی گر فتا ر یو ں کا سلسلہ جا ر ی ہے جس میں حا صل پور سے ر ضوا ن ارشد،عثما ن اور قا ئم پور سے یعقو ب کھر کھر نا می شخص سمیت دریا ئی بیٹ علا قہ خیر و د یہ سے ایک شا زیہ بی بی نا می خا تو ن کو حر است میں لیکر نامعلو م مقا ما ت پر منتقل کر دیا گیا ہے ذرالع کا کہنا ہے کہ انکا تعلق کا لعد م تحر یک طا لبا ن سے ہے اور مز ید لو گ اور گر فتا ر کئیے جا ئیں گے سا نحہ پشا ور میں پر نسپل اور سٹا ف سمیت کل 142افر اد شہد ہو ئے اس سا نحہ کی حسا سیت کا احسا س کر تے ہو ئے و ز یر اعظم میا ں محمد نو از شر یف ،تحر یک انصا ف کے چیئر مین عمران خا ن اپنی تما م تر معر و فیا ت تر ک کر کے پشا ور پہنچے۔
یہی نہیں بلکہ آر می چیف جنر ل را حیل شر یف اور ڈی جی آ ئی ایس پی آر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔جہنو ں نے شہید ہو نیوالو ں کے لو احقین کو غم کی اس گھڑی میں صبر او ر اتحا د و یگا نگت کا درس دیا ۔وز یر اعظم میا ں نو از شر یف نے پو ری قو م کی طر ف سے فو رسز (آر می ) کے جو انو ں کا شکر یہ اداکیا ہے جنہو ں نے آپر یشن کر کے حملے کر نے والے سا رے دہشت گر دوں کو واصل جہنم کیا ہے اور کا رواں میںسانحہ پشاور کا ما سٹر مائنڈبھی ما ر گیا ہے ۔پو ر ی قو می ،سیا سی جما عیتں دہشتگر دی کیخلا ف متحد ہیں اور دہشت گر دوں کوکیفرکردار تک پہنچاکر دم لیں گے ۔دہشت گر دی کے مر تکب مجر مو ں کو تختہ دار پر لٹکا نے کا حکم صا در کر نے پر میا ں نو از شر یف مبا ر ک با د کے مستحق ہیں انہو ں نے د ہشت گر دی سے نمٹنے کیلئے پشا ور میں آل پا ر ٹیر کا اجلا س طلب کیا تھا جس میں ہر پا ر تی کے نما ئند وں نے شر کت کر کے سچا اور سچا پا کستا نی ہو نے کا ثبو ت د یا ہے اور چیف جسٹں آف پا کستا ن نے 24دسمبر کو تما م چیف جسٹں کا اجلا س بھی طلب کرچکے ہیں ۔تحر یک انصا ف کی طر ف سے ایک مستحبن قد م یہ بھی کہ الیکشن 2013میں دھا ند لی کیخلا ف ملک بھر میں جا ری دھرنو ں اور ہڑ تا لو ں کو ختم کر نے کا اعلا ن کر دیا ہے ۔تحر یک انصا ف کے چیئر مین عمرا ن خا ن نے گذ شتہ 126د نو ں سے مو جو دہ حکو مت کیخلا ف دھر نا دے رکھا تھا ۔انہو ں نے کہا کہ میں دہشت گر دی کیخلا ف و زیر اعظم کے سا تھ کند ھے سے کند ھا ملا کر کھڑاہو ں ۔ضر ورت اس امر کی ہے کہ آر می کی ذمہ داری نہیں ہے کہ ہر جگہ پر پہنچے دہشت گر دی اس جنگ میں قو می سلا متی کے دیگر ادار ے بھی اپنا اپنا کلید ی کر داراداکر یں ور نہ ہما ری دا ستان تک بھی نہ ہو گی داستا نو ں میں۔
قا ر ئین جہا ں سو لہ دسمبر نے ہمیں سا نحہ پشا ور کی صو رت نا قا بل تلا فی نقصا ن پہنچا یا ہے و ہا ں اسی سا نحہ نے پو ری قو م کو د ہشت گر دی کے خلاف ایک نیا عز م بھی د یا ہے ۔سا نحہ واہگہ نے نیا جذ بہ دیا تھا اور سا نحہ پشا ور نے نیا عز م ۔ہما را ملک گذ شتہ 14بر س سے بد تر ین دہشت گر دی کا شکا ر ہے ۔اور اس دہشت گر دی کی جنگ میں و طن عز یز کو 70 ہزار سے ز ائد جا نو ں کا تدرانہ پیش کر نے کے سا تھ سا تھ سو ارب ڈالر سے زائد کا ما لی نقصا ن بھی ہو ا ہے جسکی وجہ سے ملکی معشیت ہچکو لے لے ر ہی ہے۔ میر ی دعا اللہ تبا ر ک و تعا لی ٰ شہدا ء کو جو ار رحمت میں جگہ دیں اور ہما رے ملک کو سلا مت ر کھیں ( آمین ) تمہیں کس پھو ل کا کفن ہم دیں تم جد ُاایسے مو سمو ں میں ہو ئے جب در ختو ں کے سا تھ خا لی تھے۔
Syed Mubarak Ali Shamsi
تحریر : سید مبارک علی شمسی ای میل mubarakshamsi@gmail.com