پھولوں کی یاد میں

APS Incident

APS Incident

تحریر : ردا زاکر خان
اور پھر سے وھی دسمبر آگیا جو دو سال پھلے ھماری قوم پر بھاری پڑا تھا بلکہ یہ کہنا غلط نہ ہوگا پوری انسانیت پر بھاری ثابت ہوا جی وہی دسمبرجس میں ظالموں نے درجنوں معصوموں کے خون کی ہولی کھیلی۔ تاریخ کا ایسا خوفناک سانحہ جو دلوں پر مہر لگا گیا وہ مائیں جو اپنے بچوں کو اعلی عہدوں پر دیکھنے کی خواہشمند ہیں آج وہ ہی مائیں بچوں کو تعلیمی اداروں کی طرف رخ کرنے پر خوف کھاتی ہیں اور اس خوف سے دو چار ہونا روز کا معمول بن کر رہ گیا ہے کہ بچوں کی واپسی ممکن ہوگی کہ نہیں یہ کوئی نہیں جانتا۔

آنکھ بند کر کے منظر وہ منظر یاد کریں تو روح لرز کر رہ جاتی ہے دل پھٹ کر رہ جاتا ہے۔ یہ جو لوگ کہتے ہیں کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد ھمارے حکمران یک جان ہو گئے ہیں تو بالکل ایسا ہی ہے لیکن صرف مقابلے کی حد تک کہ کونسے ایسے اقدامات ک? جائیں جس کی بدولت انکی پارٹی سبقت لے جائے؟ کیا یہ سب جائز ہے؟ یہ اور ان جیسے کئی سوالات آج بھی گردش کر رھے ہیں۔

یہ ھمارا قومی فریضہ کہ آئندہ آنے والی نسلوں کو ایسے واقعات سے بچانے کے لئے کوشاں ہو جائیں اور دھشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کرنے کیلئے یک جان ہو جائیں۔

Rida Zakir Khan

Rida Zakir Khan

تحریر : ردا زاکر خان
ridakhand9@gmail.com