راولپنڈی (جیوڈیسک) سوائن فلو سے ایک اور شخص جاں بحق ہو گیا۔ راولپنڈی میں سوائن فلو ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ہولی فیملی اسپتال میں ڈینگی وارڈ سوائن فلو وارڈ میں تبدیل کر دیا گیا۔ ڈینگی کے بعد راولپنڈی پر سوائن فلو کا مہلک وار جاری ہے۔
چکالہ کا 87 سال کا بزرگ رہائشی سید حسن سوائن فلو سے جاں بحق ہو گیا ہے۔ راولپنڈی میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد چھ ہو گئی ہے۔ ای ڈی او صحت راولپنڈی سوائن فلو کو وجہ موت قرار دینے سے انکاری۔ کہتے ہیں سید حسن سوائن فلو سے ٹھیک ہو گیا تھا۔
موت دمہ اور الرجی سے ہوئی ہے۔ سوائن ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد ہولی فیملی اسپتال کا ڈینگی وارڈ سوائن فلو وارڈ میں بدل گیا، عملے کو چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر رہنے کا حکم دے دیا گیا اور کنٹرول روم اور مانیٹرنگ سیل بھی بنا دئیے گئے ہیں۔
ملتان میں سوائن فلو کے شبہہ میں مزید دو مریض نشتر ہسپتال داخل ہو گئے ہیں، رواں ماہ اس مرض کے شبہے میں نشتر اسپتال آنیوالے مریضوں کی کل تعداد 44 ہو گئی ہے۔