سیال موڑ سرگودہا میں سیلاب متاثرین کو نواز شریف کے استقبال نہ کرنے پر ایم این اے محسن شاہ نواز رانجا مقامی پولیس اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)سیال موڑ سرگودہا میں سیلاب متاثرین کو نواز شریف کے استقبال نہ کرنے پر ایم این اے محسن شاہ نواز رانجا مقامی پولیس کے ذریعے ہراساں کررہا ہے ،چادر اور چار دیواری کی تقدس کو پامال کرتے ہوئے ہمارے پارٹی عہدیداران کے گھروں میں پولیس گردی جاری ہے جو نا قابل برداشت ہے متاثرین سیلاب کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے مسلم لیگ نواز کے ممبران اسمبلی ہوش کے ناخن لیں اور عوامی غیض و غضب سے بچیں ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے پنجاب کابینہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہے حالیہ سیلاب نے ان کے گڈ گورننس کا پول کھول دیا ہے سیالکوٹ،سرگودہا ،راولکوٹ میں عوام نے جو ان کی پذیرائی کی ہے اس سے سبق حاصل کرنے کے بجائے اپنے شاہانہ رویوں پر عمل کرتے ہوئے عوام کیخلاف انتقامی کاروائیاں شروع کر دیے ہیں ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں علامہ عبدالخالق اسدی نے اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین ،عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے گرفتار کارکنان کو جھوٹے ایف آئی آر میں ڈالنے کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں میں جمہوری اقدار کو پامال کرکے بدترین آمریت کا ثبوت دیا ہے اگر یہی سلسلہ جاری رہا اور گرفتار کارکنان رہا نہ ہوئے تو احتجاج کا سلسلہ ملک بھر میں پھیل جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبہ خیرالعمل فائونڈیشن اور وحدت یوتھ کی جانب سے جنوبی پنجاب میں بھی ریلیف سر گرمیوں اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبہ خیرالعمل فائونڈیشن اور وحدت یوتھ کی جانب سے جنوبی پنجاب میں بھی ریلیف سر گرمیوں کا آغاز کر دیا گیا اس سلسلے میں مرکزی سیکر ٹری یوتھ سید فضل عباس نقوی ایڈوکیٹ،مرکزی سیکر ٹری تنظیم سازی یعقوب حسینی، صوبائی سیکر ٹری یوتھ مولانا حسن ہمدانی اور خیرالعمل فائونڈیشن کے ریجنل عہدیداروں نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع ملتان،مظفر گڑھ، علی پور ،خانیوال کا دورہ کیا اور متاثرین کو ہنگامی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنے کے لیے مجلس وحدت مسلمین،وحدت سکائوٹس،وحدت یوتھ ،کاروان نور سمیت دیگر آرگنائزیشنز پر مشتمل ورکنگ ریلیشن گروپ قائم کر دیا گیا تاکہ امدای سرگرمیاں کو بھر پور ہم آہنگی کے ساتھ چلایا جا سکے۔ متاثرین سیلاب کے لیے مختلف مقامات پر 9 ریلیف کیمپس لگ چکے ہیں ،سینکڑوں افراد کو پکا ہوا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے ایمر جنسی بنیادوں پر پندرہ پوائنٹس کو کلیئر کر کے لو گوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا اس موقع پروفد کے ہمراہ ضلع ملتان کے سیکر ٹری جنرل مولانا اقتدار حسین نقوی،خا نیوال کے سیکر ٹری جنرل انصر عباس، وحدت یوتھ علی پور کے مسئول رضا کاظمی ، وحدت یوتھ مظفر گڑھ کے ریاض بھٹی ودیگر کارکنان موجود تھے ، خیرالعمل فائونڈیشن ،وحدت سکائوٹس،وحدت یوتھ ،کاروان نور سمیت دیگر آرگنائزیشن پر مشتمل ورکنگ ریلیشن گروپ پہلے مرحلے میں 10 ہزار خاندانوں کو میڈیکل سہولیات فراہم،50 ہزار افراد کو پینے کا صاف پانی اور مختلف مقامات پر سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کے اقدامات کر رہا ہے اس موقع پر وفد کے ارکان کا کہنا تھا کہ ضلع مظفر گڑھ اور سیت پور وہ علاقے ہیں جہاں راوی ،ستلج ،چناب اکھٹے ہو تے ہیں اس اعتبار سے اس علاقے میں سیلابی ریلے سے تباہی کے امکانات بہت زیادہ ہیں اور ریلیف اور ریسکیو کی ضرروت بھی بہت زیادہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کی طرف پانی چھوڑ کرآبی دہشتگردی کا مرتکب ہوا ہے حکمرانوں کو اس پر خاموش رہنے کے بجائے آواز اٹھانی چاہیے 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ،ہزاروں بے گھر ہو گئے اور لاکھوں ایکڑ اراضی زیر آب آ گئی یہ ظلم نہیں تو کیا ہے ؟ اور یہ بھارت نے پہلی دفعہ نہیں کیا بلکہ کبھی وہ پانی بند کر کے اور کبھی پانی چھوڑ کرپاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے کی سازش کرتا رہتا ہے۔ 03004513206