فلور ملز نے یوٹیلٹی اسٹورز کو آٹے کی سپلائی بحال کردی

Flour Mills

Flour Mills

کراچی (جیوڈیسک) فلو ر ملز مالکان نے حکومت کی جانب سے ممکنہ سخت اقدام کے ڈر سے یوٹیلیٹی اسٹورز کو آٹے کی سپلائی بحال کر دی ہے۔ فلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمت نہ بڑھانے پر دو روز پہلے احتجاجا یوٹیلیٹی سٹورز کو سستے آٹے کی فراہمی روک دی تھی تاہم حکومت کی طرف سے سخت اقدامات کے ڈر سے سپلائی بحال کر دی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز 20 کلو آٹے کا تھیلا 620 روپے ہے جبکہ بازار میں یہ 730 روپے سے بھی زیادہ کا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ سستے آٹے کی فراہمی اچھی سہولت ہے، اسے جاری رکھا جائے۔