فلائی اوور کے سائیڈوں پر کام کی رفتار انتہائی سست ہو چکی ہے : ڈاکٹر آغا علی حیدر

گوجرانوالہ : انجمن تاجران جی ٹی روڈ شیرانوالہ باغ کے صدر ڈاکٹر آغا علی حیدر، نائب صدر حاجی محمد ارشد، جنرل سیکرٹری سفارش علی باجوہ اور سیکرٹری فنانس عدنان شہزاد نے کہا ہے کہ فلائی اوور کے سائیڈوں پر کام کی رفتار انتہائی سست ہوچکی ہے۔

سڑکوں اور فلائی اوور کی تعمیر کے ٹائم میں بار بار توسیع کے باوجود کام مکمل نہ ہونا ضلعی انتظامیہ کی نااہلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال سے جی ٹی روڈ کے تاجروں کے کام بند پڑے ہیں۔ گردوغبار سے عوام بیمار ہورہے ہیں۔

جبکہ انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہورہی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ کام کو فوری مکمل کروا کر تاجران کو فاقوں مرنے سے بچایا جائے۔