پہلی بارش نے فلائی اوور کی ناقص تعمیر بے نقاب کر دی

Gujranwala Flyover

Gujranwala Flyover

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) فلائی اوور کی پائپ لائنیں کئی مقامات سے لیک ہو گئی ہیں فلائی اوور کی تعمیر 3 ارب 80 کروڑ روپے کی لاگت سے کی گئی تھی اور منصوبہ سازوں کا کہنا تھا کہ یہ ہر لحاظ سے معیاری منصوبہ ہے جس میں اعلیٰ کوالٹی کا میٹریل استعمال کیا گیا ہے۔

تاہم گزشتہ روز فلائی اوور کے مختلف حصوں سے پانی بہتا رہا اور پائپ پھٹے ہوئے نظر آئے شہریوں نے کمشنر سے فوری تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔