دھند اور سردی کی شدت کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ

Fog

Fog

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) دھند اور سردی کی شدت کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، جی ٹی روڈ پر حادثات ہونے لگے، دھونکل کے قریب پولٹری فیڈز لیکر جانے والا ٹرک الٹنے سے ہزاروں روپے کا نقصان ہوا اسی جگہ دوسرا ٹرک سڑک کیساتھ لگے بورڈز سے ٹکرا کر بری طرح تباہ ہو گیا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

گزشتہ چند روز سے شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ صفر ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑیاں سست رفتاری سے چلتی ہیں سردی کی شدت میں اضافہ کی وجہ سے شہریوں کو سخت دشواری کا سامنا ہے۔

سردی کے اوقات میں شہری گھروں میں ہی دبک کررہ جاتے ہیں سردی کی وجہ سے مچھلی پکوڑوں اور دیگر روایتی کھانوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے جبکہ لنڈا مارکیٹ میں پرانے کپڑوں، جیکٹوں وغیرہ کی قیمتیں بھی عروج پر پہنچ گئی ہیں۔