ایمسٹرڈیم (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق ہالینڈ کے جنوبی صوبے زی لینڈ میں گوز اور مڈل بورو شہروں کے درمیانی حصے میں موٹر وے پر تین مختلف مقامات پر حادثات ہوئے، جن میں ایک سو پچاس کاروں کو نقصان پہنچا ہے۔ یہ حادثات صبح کے وقت پیش آئے جب دفاتر اور سکول جانے والوں کا رش ہوتا ہے۔
پچاس سے زائد ایمبولینسوں نے امدای کارروائیوں میں حصہ لیا۔ حادثات کے باعث موٹر وے کئی گھنٹے بند رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق غیر متوقع دھند نے ملک کے جنوب مغربی حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔