دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو اور ایم تھری بند کر دی گئی

Fog

Fog

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو اور ایم تھری بند کردی گئی۔ ترجمان موٹروے کے مطابق قومی شاہراہ پر چوہنگ، مراکہ، مانگا منڈی، پھول نگر،جمبر،پتوکی ، اختر آ باد، رینالہ خورد ، اوکاڑہ اور ساہیوال میں شدید دھند ہے جس کے باعث قومی شاہراہ پر حد نگاہ 00 سے 50 میٹر تک ہے۔

موٹر وے کے ترجمان سید عمران احد کا کہنا ہے کہ سڑک استعمال کرنے والے آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ اس کے علاوہ موٹر وے ایم ٹو لاہور سے بلکسر شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

تر جمان نے کہا کہ تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔ موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ سے بھی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

دوسری جانب لاہور ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق شدید دھند کے باعث اندرون و بیرون ملک کی کئی پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں اور ہوائی اڈے کو پروازوں کے لئے جزوی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔