حبیب آباد (رشید احمد نعیم سے) دھند کی سفید چادر میں لپٹاحبیب آباد ڈاکووئں کے نر غے پر، شہر بھر میں ڈاکو راج قائم، ایک ہی رات میںنصف درجن سے زائد وارداتیں ۔شہری لاکھوں روپے سے محروم ، خوف ہراس کی فضامیںلوگ گھروں میں محصور۔عوامی سماجی حلقوں کا شدید احتجاج۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح حبیب آ باد بھی شدید دھند کی زد میں ہے ڈاکووں نے اس سے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے گذشتہ رات نصف درجن سے زائد دوکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپ نقدی اور قیمتی اشیا لوٹ لیں۔عبداللہ کریانہ سٹور کے مالک عبدالمجیدکمبوہ نے بتایا کہ وہ دوکان داری کرنے میں مصرف تھا کہ 2مسلح ڈاکوموٹر سائیکل پر آئے اور انہوںنے گن پوائنٹ پر مجھ سے چالیس ہزار روپے نقدی چھین لی اور فرار ہو گے۔
پاکیزہ سویٹ کے مالک قربان علی نے بتایا کہ ڈاکو رات کے وقت تالے توڑ کر دوکان میں موجود رقم پچیس ہزار روپے لوٹ کر لے گے۔میاں ٹریڈر کے مالک کے مطابق دوکان کے تالے توڑ کر ستر ہزار کے قریب نقدی لوٹ لی گئی۔قادری موبائلز شاپ کے مالک محمد یار نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکوایک لاکھ نقدی اور چار موبائل مالیت پندرہ ہزار ایک لیپ ٹاپ مالیت ستر ہزار اور دیگر قیمتی چیزیں لیگئے۔
غفور ٹریڈر کے تالے توڑ کر ڈاکو سات ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔بلال سویٹس کی انتظامیہ کے مطابق ان کی دوکان کے تالے توڑ کر پچیس ہزارروپے کے قریب نقدی لوٹ لی گئی جس پر عوام میں شدید خوف ہراس پایا جا رہا ہے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ کاروباری حلقوں میں غصے کی شدید لہر پائی جاری ہے عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈی پی او قصور اور ڈی ایس پی پتوکی سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔پولیس چوکی حبیب آباد کے مطابق کاروائی شروع کر دی ہے۔