لوک گلوکار الن فقیر کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے

Folk Singer

Folk Singer

کراچی (جیوڈیسک) معروف لوک فنکار اور صوفیانہ کلام گانے میں مہارت رکھنے والے الن فقیرکو دنیا سے رخصت ہوئے 13 برس بیت گئے۔ الن فقیر نے عارفانہ کلام کی گائیکی کو جو منفرد انداز دیا اسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ کراچی سندھ دھرتی پر بہت سے ایسے فنکار گزرے ہیں جن کی فنی خدمات ہمیشہ کے لیے جاوداں ہو گئیں انہیں میں سے ایک نام جامشورو کے مضافات سے تعلق رکھنے والے لوک فنکار الن فقیر کا ہے۔

الن فقیر صوفیانہ اور عارفانہ کلام کی گائیکی میں کمال مہارت رکھتے تھے۔ اسی کی دہائی میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے الن فقیر کے ساتھی فنکار آج بھی انہیں خوبصورت الفاظ میں یاد کرتے ہیں۔

اپنے مخصوص حلیے اور سادہ مزاج کے باعث الن فقیر ہر محفل کی جان بن جاتے تھے۔ زندگی بھر عوامی لوک فنکار بن کر مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے الن فقیر کو کئی ایوارڈ زسے بھی نوازا گیا۔ 4 جولائی 2000 کو یہ شہرہ آفاق شخصیت جہاں فانی سے کوچ کر گئی مگر وہ آج بھی اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔