لاہور (جیوڈیسک) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے دعوی کیا کہ 8 سال کی کرکٹ سیریز کے لئے بھارت سمیت سب ممالک سے تحریری یقین دہانیاں لے لیں، 30 ارب روپے کا فائدہ ہو گا۔
چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 8 فروری کو سنگاپور میں پتہ چلا کہ بنگلہ دیش نے بگ تھری کی تجویز قبول کر لی ہے۔
بگ تھری کے پرپوزل کو 4 بورڈز نے تسلیم کیا تھا اور 9 فریقوں کے مقابلے میں پاکستان اکیلا ہو گیا تھا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا ہم نے اپنی قانونی پوزیشن سامنے رکھی اور پاکستان کی تنہائی ختم کرنے کے لئے سب کچھ کیا۔
چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا بھارت سمیت تمام ممبر ممالک سے تفصیلی بات ہوئی،پاک بھارت کرکٹ جلد بحال ہو گئی۔ اگلے 8 سال میں 30 ارب روپے کا پی سی بی کو فائدہ ہو گا کیونکہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پہلی ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا ہم نے آئی سی سی سے درخواست کی تھی جو قبول کر لی ہے اور اگلا آئی سی سی کا صدر پاکستان نامزد کرے گا۔
محمد عامر کے معاملے پر بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا آئی سی سی کے سامنے کیس کو اٹھایا ہے اور جون میں آئی سی سی حکام کو پاکستان بلائیں گے، امید ہے کہ محمد عامر کی سزا ایک سال کم ہو جائے۔