فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 5 واٹر پلانٹس، 2 برف خانے، ہوٹل سیل

 Hotel Seal

Hotel Seal

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی 8 ہزارلٹر غیر معیاری ناقص ڈبے والا دودھ ضبط، غیر معیاری مضر صحت پانی کی فروخت پر 5 واٹر پلانٹس، 2 برف خانے ،1سوڈا واٹرپلانٹ، صفائی کی ناقص صورت حال پر 1 ہوٹل سیل کر دیا۔

راوی ٹاؤن کی فوڈ سیفٹی آفیسر نے 8 ہزار لٹر ناقص دودھ پکڑ کر قبضے میں لے لیا۔عزیز بھٹی اور واہگہ ٹاؤن کے فوڈ سیفٹی آفیسر نے کارروائی کرتے ہوئے غیر معیاری مضر صحت پانی کی فروخت پر تین مقامی کمپنیوں، ناقص برف کی فروخت پریونس آئس فیکٹری اور شبیر آئس فیکٹری، غیر معیاری سوڈا بنانے پرٖفیصل سوڈا واٹر کو سیل کردیا۔

گلبرگ ٹاؤن کی فوڈ سیفٹی آفیسر نے دو مقامی کمپنیوں کو غیر معیاری ناقص پانی کی فروخت پر سیل کر دیا۔ سپیشل ٹاسک ٹیم نے اقبال ٹاؤن میں غیر معیاری ملاوٹی 4ہزار لٹر دودھ پکڑ کر قبضے میں لے لیا۔