کوئٹہ (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے ذیلی عالمی ادارہ خوراک و زراعت کے تحت پوری دنیا میں 16 اکتوبر کو خوراک کے عالمی دن کے طور پر منایا جا رہا ہے۔اس مناسبت سے کیو ای سی، اوتھل لسبیلہ یونیورسٹی فیڈنگ دی ورلڈ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کر رہی ہے۔
جس میں ڈین آف ایگریکلچر فیکلٹی ڈاکٹر پروفیسر غلام جیلانی اور ڈین فیکلٹی آ ف وٹیر نری سائنسز ڈاکٹر نصراللہ بنگلزئی، ڈین فیکلٹی آف میرین سائنسز ڈاکٹر محمد اسلم بزدار و دیگر اساتذہ اپنے خیالات کا اظہار کر یں گے۔ واضح رہے۔
کہ یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر گل حسن بلوچ بھی خطے کی غربت اور خوراک کی غیر دستیابی پر خصوصی روشنی ڈالیں گے۔ سیمینار کے مہمان خصوصی وائس چانسلر لسبیلہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ ہوں گے۔